خبریں

کالام، ماریہ ہوٹلز اینڈ ریزاٹس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سوات(سوات نیوز)ماریہ ہوٹلز اینڈ ریزاٹس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ معززین کے علاوہ دور دراز سے آئے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پی کے ٹو سوات سے ممبر صوبایی اسمبلی میاں شرافت علی خان تھے۔ معزز مہمان نے اس اقدام کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کالام میں ایسی سرمایہ کاری سے نہ صرف علاقہ میں روزگارکوفروغ ملے گا بلکہ آنے والے سیاحوں کو بہترین رہائشی سہولیات دستیاب ہوںگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

اس موقع پر ماریہ ہوٹلز اینڈ ریزاٹس کے ایم ڈی جناب مجاہد خان نے تمام آئے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ماریہ ہوٹلز اینڈ ریزاٹس ہماری طرف سے وادی میں آنے والے سیاحوں کو بہترین سروسز مہیا کرنے کی ایک کاوش ہے اور ھمارا ہوٹل پوری وادی میں سب سے بہترین رہایشی سہولیات سیاحوں کو میسر کرےگا۔
ماریہ ہوٹلز اینڈ ریزاٹس کالام، سوات ہماری شروعات ہےاور انشاءاللہ اسی نام سے پاکستان کے دوسرے سیاحتی مقامات پربھی جلد اپنی خدمات پیش کرنے کا آغاز کریںگے۔

گزشتہ کئی عرصہ سے وادی میں کنسٹرکشن کے شعبہ میں کافی تیزی دیکھی جارہی ہے اور باہر کے سرمایہ کارسیاحتی شعبہ میں ترقی دیکھ کرعلاقہ میں خصوصی دلچسپی لےرہے ہیں۔

6 total views, 6 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker