خبریں

چکدرہ، کنٹرولر امتحانات کابیٹا نقل کرتے پکڑاگیا

چکدرہ(محمد جلیل ) میٹرک کے جاری امتحانات میں کنٹرولر ملاکنڈ بورڈ کے بیٹے کےلئے خصوصی انتظامات ، الگ کمرہ ،خصوصی مددگار ، کتاب اور نوٹس کی موجودگی میں پرچہ حل کرنے کا انکشاف ، طالب علم اور مدد گار بند دروازوں کے اندر نقل جبکہ سپرنٹنڈنٹ باہر گھوم رہے تھے ، چئیرمین ملاکنڈ بورڈ کا کنٹرولر اور نقل پر اس کے بیٹے کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ، کنٹرولر کو امتحان جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کردیا گیا ، مزید کاروائی کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے بار بار ملتوی ہونے والے میٹرک اور انٹر کے امتحانات صوبہ بھر میں گزشتہ روز سے جاری ہیں اس سلسلے میں مقامی صحافیوں نے گزشتہ روز چکدرہ میں ایک امتحانی حال کا دورہ کیا جہاں ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر میاں ساجد وزیر کا بیٹا ثاقب بھی میٹرک کا امتحان دے رہا ہے اس موقع پر صحافیوں کا آنکھوں دیکھا حال کیمروں میں بھی ریکارڈ کیا گیاکہ کنٹرولر کا بیٹا الگ کمرے میں خصوصی مدد گار سمیت غیر معمولی انتظامات کے ساتھ پر چہ حل کر رہاتھا اور اس نے اندر سے کمرے کا دروازہ بند کیا ہواتھا جبکہ ان کی نگرانی پر مامور سپرنٹنڈنٹ رحمت علی کمرے کے باہر گھوم رہے تھے صحافیوں کو دیکھتے ہی سپرنٹنڈٹ حواس باختہ ہوگئے اور صحافیوں کوامتحانی کمرے کے اندر جانے سے روکنے کی کوشش کی تاہم کیمرے کی آنکھ نے سب کچھ محفوظ کرلیا ، دوسری جانب اسی سکول میں چار دیگر پرائیوٹ سکولوں کے بچے دو الگ امتحانی ہالوں میں معمول کے مطابق امتحان دے رہے تھے ، دریں اثناء چئیرمین ملاکنڈ بورڈ ڈاکٹر زمین گل نے کنٹرولر کے بیٹے کےلئے غیر معمولی اور غیر قانونی انتظامات پر کنٹرولرکے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں جاری امتحان سے جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کرتے ہوئے سوات بورڈ کو ان کے خلاف مزید کاروائی کےلئے رپورٹ ارسال کردی ، نقل کرنے پرکنٹرولر کے بیٹے کے خلاف بھی یو ایف ایم کیس بنانے کا عندیہ دیا ، ان کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کے احکامات بھی جاری ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے سوات بورڈ کے چئیرمین نبی شاہ نے رابطہ کر نے پر واضح کیا ہے کہ سیکریسی سے وابستہ بورڈ عملہ کے بچوں کےلئے دوسرے بورڈ سے پرچے منگوائے جاتے ہیں لیکن ان کےلئے کسی خاص قسم کے انتظامات نہیں کر پڑتے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا بھی سوات میں امتحان دے رہا ہے اور پرچے بھی دوسرے بورڈ سے منگوائے گئے ہیں لیکن وہ عام طالب علموں کے ساتھ انہی کے حال میں بیٹھتے ہیں ۔

32 total views, 32 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker