خبریں

مالاکنڈ بورڈ کا کنٹرولر عہدے سے فارغ، نوٹیفیکیشن جاری

سوات(سوات نیوز)میٹرک امتحان میں بیٹے کو نقل کروانے والے ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرول میاں وزیر جان کو عہدے سے ہٹادیا گیا، صوبائی محکمہ ایلمنڑی این ڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن میں کنٹرولر امتحانات مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو مزید کام سے روکا گیاہے اور ان کو عہدے سے برطرف کیا گیاہے۔ یہ نوٹیفکیشن اس وقت جاری کی گئی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسمیں دیکھاجاسکتایے کہ ایک طالب علم اکیلے کمرے میں بیٹھ کر امتحان دے رہاہے اور اس کیساتھ مبینہ طور پر نقل بھی موجود یے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔جس کے بعد کنڑولر کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کی گئی۔

4 total views, 4 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker