خبریں

پولیس کی چابکدستی،چار ہزار سے زائد کلو چرس برامد

سوات(سوات نیوز)صوبائی پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے تشکیل کردہ (NET) ٹیم نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار کر لئے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 4657گرام چرس11گرام آئس برآمد کرلی، کاروائی تھانہ بنٹر اور تھانہ مدین کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔ ایس ایچ اُو تھانہ مدین محمد حلیم خان نے منشیات فروش جاوید ولد انظر گل سکنہ برکلے مدین، سیاست زرین ولد ملک سلطان زرین ساکن شورکٹ مدین، حضرت علی ولد زاہد شاہ میاں ساکن شاہ گرام کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ عمران خان نے مہم باچا ولد احسان اللہ ساکن طاہر آباد بنڑ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ مدین اور تھانہ بنڑ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج درجسٹرکئے گئے۔

8 total views, 8 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker