خبریں

زبردستی مسلط کردہ حکمران اپنی مدت پوری کررہے ہیں پھر نظر ہی نہیں آئیں گے،شجاع خان

چکدرہ(سوات سوٹ وز)پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان نے کہاہے کہ ملک میں حکومت نام کی چیز دکھائی نہیں دے رہی ہے، بیروزگاری اور مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہورہاہے جس نے غریب شہریوں کا جیناحرام کردیاہے، دس کروڑ سے زائد شہری 15ہزار سے کم آمدنی لے رہے ہیں ،زبردستی مسلط کردہ حکمران اپنی مدت پوری کررہے ہیں پھر نظر ہی نہیں آئیں گے،پچھلا ا لیکشن چوری کیاگیامگر اگلاچوری نہیں ہونے دیں گے،وہ پارٹی کاعہدہ سنبھالنے کے بعد ملاکنڈ دویژن کے تنظیمی دورہ کے موقع پر گزشتہ روز ڈویژنل صدر ملاکنڈ لوئر بخت بیدار خان، سینیٹر روبینہ خالداور صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرننس سے خطاب کررہے تھے، سابق وزراء نجم الدین خان،ملک عظمت خان،مظفرسید ، سلیم خان ، ممبران صوبائی اسمبلی ثناء اللہ خان ، بادشاہ صالح ، سابق ناظمین، کونسلرزسمیت اپر دیر،لوئردیراور چترال کے پارٹی عہدیدار اس موقع پر موجود تھے، صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو جونقصان پہنچایاہے اگلے پچاس سالوں میں پوراکرنامشکل ہوگا، شجاع خان نے کہاکہ نو مقررکردہ ڈویژنل صدر ملاکنڈ لوئر بخت بیدار خان وسیع تجربہ کے حامل منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور کی قیادت میں ملاکنڈ ڈویژن پیپلزپارٹی کامضبوط قلعہ ثابت ہوگاجبکہ پی ٹی آئی کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ کے لئے امیدوار نہیں ملیں گے جبکہ پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی میں جانیوالوں کی پارٹی میں واپسی کاخیر مقدم کیاجائے گا،شجاع خان نے مزید کہاکہ ملک کے عوام موجودہ ناکام حکمرانوں کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اور اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کلین سویپ کرکے وفاق سمیت چاروں صوبون میں حکومت بنائے گی، سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کا حکومتی فیصلہ مسترد کرچکے ہیں اور سینیٹ میں اسے منظور نہیں ہونے دیں گے، اس سے قبل صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان نے لوئر دیر ،اپر دیر اور چترال سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی معماملات سمیت اگلے الیکشن میں کامیابی کے لئے ان سےتجاویز لی گئیں ۔

10 total views, 10 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker