خبریں

فضل حکیم خان یوسفزئی کا متاثرہ گرڈ سٹیشن کا دورہ، بحالی کے کام کا جائزہ

سوات(سوات نیوز)مینگورہ گرڈ سٹیشن میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد بحالی کام کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے متاثرہ گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔سپرٹنڈنٹ انجینئر پیسکو سوات خالد خان کی جانب سے بحالی کام پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سپرٹنڈنٹ انجنئیر پیسکو کا کہنا تھا کہ پیسکو انجنیئرز اور عملہ نے واقع کے فوراً بعد بحالی کے کام کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مکمل بحالی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں جبکہ مرمت ہونے پر کچھ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز کو بچا لیا گیا ہے۔ انھوں نے بجلی منقطع ہونے پر سوات کے عوام سے معذرت کا اظہار کیا ہے۔ بریفنگ کے بعد چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا پیسکو حکام کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بجلی ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انھوں نے گرڈ سٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک نے سٹاف کے ساتھ کچھ دیر موجود رہے اور بحالی کے کام کا جلد آغاز کرنے پر ان کو شاباش بھی دی۔ انھوں نے کام میں پیشرفت کو دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات کے متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال ہوگی۔

10 total views, 10 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker