خبریں

بریکوٹ پولیس کی کاروائی,چوری شدہ مال اور 50ہزاربرامد، ملزمان گرفتار

بریکوٹ(سہیل باچا سے )بریکوٹ پولیس کی کاروائی تھانہ شموزئی کی حدود میں 27مئی کو ہونے والی بڑی چوری کے ملزمان کو ایس ایچ او شہنشاہ خان اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی زر ایعے بروے کارلا کرملزمان کوانتہائی کم وقت میں ٹریس کر کے تما م ملزمان کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ مال اور 50ہزار نقد، و قوعہ میں زیر استعال سم، موبائل فون پستول 9MM بھی برامد کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شموزئی میں ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ ساجد ممتاز اور ایس ایچ اور تھانہ شموزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ27مئی کو جلال ولد محمد جان نے تھا نہ شموزئی میں ایف آئی ار درج کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے گودام سے 27بوری گندم اور تین بوری آٹا چوری ہوا ہے جس پر ASIتھانہ شموزئی امجد اقبال نے تفشیش شروع کی اور دوران تفتیش ملزمان نامعلوم کے خلاف اپنے صلاحیت اوجدید سائنسی زر ایعے بروے کارلا کرملزمان کو انتہائی کم وقت میں ٹریس کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ملزمان امجد علی ولد نیک محمد،ریاض خان ولد نادر خان،د قاص خان ولد مد یعقوب خان ساکنان نا گو ہا بریکوٹ،کے قبضے سے 27من گندم، و قوعہ میں زیر استعال سم اور موبائل فون پستول 9MM بر آمد کر کے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیے۔ اسی طرح ملزمان سے رقم مبلغ 50 ہزار روپے بھی ریکور ہو کرقبضہ پولیس ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ ملت 149 مورخہ 09/06/2021 جرم 394PPC کے تحت تھانہ شموز میں مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش جاری ہے۔

4 total views, 4 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker