خبریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنادی

‎سوات(سوات نیوز)خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ جمعہ کی شام سے شروع ہونے کاامکان۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں ،بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے شریف حسین کے مطابق بارشوں سےگرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، بونیر ، دیر ، شانگلہ اور کوہستان میں پیر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

8 total views, 8 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker