خبریں

دینی مدارس کے طلباء ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں،مفتی غلام رحمان

لوئردیر (محمد جلیل)لوئیر دیر دینی مدارس اسلام کے مظبوط قلعے ہیں علماء کرام اور دینی مدارس کے طلباء ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں علماءت کرام دین کی سربلندی کے لئے کوشاں ہے ان خیا لات کا اظہار ممتا ز علماء کرام مفتی غلام رحمان، مولانا قاری رحمت اللہ، نے جا معہ فاروقیہ حاجی آباد کے مہتمیم ملک خالد یوسف زئی نے جامعہ فاروقیہ حاجی آبادمیں ختم بخاری شریف اور دستار بندی کی ایک بڑی اجمتاع سے خطاب کرتے ہوئے کیااجتماع میں علما ء کرام، مختلف مدارس کے طلباء مذہبی وسیاسی جماعتوں اور تبلیغی جماعت کے قائدین سمیت ہزا روں افراد نے شرکت کی مفتی غلام رحمان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مراکز ہیں جو دین کی ترویج کے لئے کام کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ جا معہ فاروقیہ حاجی آباد سے 14حفاظ کرام اور 24علماء کرام فارغ ہوئے انھوں نے کہا کہ فارغ التحصیل علما ء کرام ممبرو محراب کے وارث ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے علماء کرام اور حفاظ کرام دستار کی حرمت کا خیال رکھیں اور انہیں ٹھیس نہ پہنچا ئے اور معا شرہ کی اصلاح کے لئے اپنا کر دار ادا کریں اور لوگوں کو اللہ کی دین کی جانب راغب کرے انھوں نے کہا کہ حضور کی زندگی کا ہر گوشہ محفوظ ہے انھوں نے کہا کہ بعض لوگ اسلام کا لبادہ اڑ ھ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں انھوں نے فارغ التحصیل حفاظ اور علماء کرام پر زور دیا کہ وہ حضرت عمر ؓ کو اپنا ائیڈیل بنائے حضرت عمر کی صداقت اور شجاعت ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔

12 total views, 12 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker