خبریں
مینگورہ میں فائرنگ، مسلح افراد 55 لاکھ لوٹ کرلے گئے

سوات (سوات نیوز)مینگورہ کے مصروف سہراب خان چوک میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،مسلح ڈکیت ایک شخص سے 55 لاکھ روپے لوٹ لئے, مزاحمت پر ایک شخص زخمی ، ڈکیت فرار ہوگئے ، پولیس زرایع کے مطابق ڈکیتی میں۔ملوث افراد کیخلاف اپریشن جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سہراب خان چوک کےقریب فائرنگ کرکے ایک شخص صفدر کو زخمی کرکے 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی
8 total views, 8 views today