خبریں

سوات،شادی روکنے کیلئے تین سالہ بچہ ذبح

سوات(سوات نیوز)تین سالہ بچہ محمد حسان کے گلہ کاٹنے والا ملزمہ گرفتارتفصیلات کے مطابق مورخہ 24.2.2021کو مدعی امجد علی ولد وفا محمد ساکن امانکوٹ نے کیجولٹی ہسپتال سیدو شریف میں رپورٹ کی کہ امروز وہ بمعہ اپنے بیوی مسماۃ (ش) بی بی اپنی بیٹی مسماۃ (م) کی شادی کے سلسلے میں شاپنگ کے لئے چینہ مارکیٹ گئے تھے، جبکہ اس کا تین سالہ بیٹا محمد حسان اس کی بیٹی ماریہ بعمر 20سال کے ساتھ گھر کے نزدیگ مدرسہ عائشہ انور گیا ہوا تھا، کہ اسی دوران گھر سے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ محمد حسان کا گلہ کسی ملزم/ملزمان نا معلوم نے بہ ارادہ قتل کسی تیز دھار چیز سے کاٹا ہے، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو فوری طور پر اصل حقائق معلوم کرنے اور ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان، ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان، انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد انسپکٹر سید رحیم خان، تھانہ مینگورہ انسپکٹر مشرف خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان، انچارج کمپیوٹر سیل اے ایس آئی گوہر پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے اصل ملزمہ مسماۃ (ح)تک رسائی حاصل کی، مسماۃ(ح) نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مسماۃ (م) کی شادی رکھوانے کے لئے یہ اقدام اُٹھایا کیونکہ میں یہ چاہتی تھی کہ مسماۃ (م) کی شادی اپنے بھائی قاری محمد انور سے کرو۔ اس موقع پر آلہ اقدام قتل بلیڈ برآمد کرلی۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ علت 171جرم 324PPCدرج رجسٹر کی گئی ہے۔

58 total views, 58 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker