خبریں

چترالی نوجوان نے نایاب نسل کےبرفانی چیتے کی جان بچالی

پشاور(سوات نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں قیمتی اور نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل لٹکوہ میں صبح کے وقت مقامی لوگوں کو برف کے پہاڑوں میں سنو لیپرڈ زخمی حالت میں ملا جس پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کو چیتے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب برفانی چیتے کو پہاڑ ی علاقے سے چترال کے وٹرنری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اونچے پہاڑ سے پھلسن کے باعث سنو لیپرڈ کئی فٹ نیچے آگرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ لگی۔ برفانی چیتا چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔محکمہ جنگلی حیات چترال کی ٹیم کے مطابق چیتے کی حالت بہتر ہونے پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کہاں منتقل کرنا ہے۔

12 total views, 12 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker