خبریں

سوات میں جشن بہاراں میلہ 17 اپریل سے شروع ہوگا،سیاحت کو بھر پورفروغ دینگے، علی موسیٰ

سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات میں سترہ اپریل سے چودہ روزہ جشن بہاران میلے کے انعقاد کا اعلان ، جنرل بس سٹینڈ بائی پاس پر مقامی لوگوں کی تفریح اور سیاحت کے فروغ کے لئے جشن بہاران میلہ لگا یا جارہا ہے ، فیملی اور بچوں کے لئے خاص تفریح ہوگی ، ان خیالات کاا ظہار ڈبلیو گروپ اسلام آباد کے علی موسیٰ نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سترہ اپریل سے 30اپریل تک جشن بہاران میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سرکس ، میوزیکل نائٹ ، مقامی مصنوعات اور فوڈکے سٹال سمیت پورے ملک کے گلوکار اور اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ سوات میں سیاحت کے فروغ اور مقامی لوگوں کے تفریح کے لئے معاون ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ اس میلے کا مقصد پورے ملک کے سیاحوں کو سوات کی طرف رغب کرنا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ بھر پور تعاون کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ 21اپریل کو میلے کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے ، انہوں نے کہا کہ میلے میں90فیصد سٹال مقامی لوگوں کو دئیے گئے ہیں جس سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے جبکہ میلے میں ہر پیر کو فیملی کے دن کے طور منایا جائیگا تاکہ اس روز فیملی اس میلے میں آسکیں اور انکو تفریح کے مواقع مسیر ہوسکیں ۔

34 total views, 34 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker