خبریں

سوات بورڈ کے زیر اہتمام نہم دہم امتحان جاری، انتطامیہ کا امتحانی ہالوں پر چھاپے

سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات بورڈ کے زیر اہتمام نہم و دہم کے سالانہ امتحانات بدستور جاری ،بورڈ انتظامیہ کی طرف سے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ،امتحانات کے دوسرے روز بورڈ کنٹرولرامتحانات عمر حسین خان اور پی ایس ٹو چیئرمین سردار خان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیااور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا ، اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات عمر حسین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں حالیہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لئے مختلف انسپکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جس پر نگرانی چیئرمین اور کنٹرولر کررہے ہیں اور مختلف امتحانی مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں بوٹی مافیاں کا تصور ختم کردیا ہے اور کسی کو بھی نقل کی اجازت نہیں دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ جہاں کہی بھی کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست چیئرمین بورڈیا کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہاگذشتہ روز کی طرح آج بھی امتحانی ہالوں کا معائنہ کیا گیا جہاں پر کسی کو بھی نقل کرتے نہیں پایا گیا ، شفاف اور پر امن طریقے سے نہم ودہم کے سالانہ امتحانات جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف تعلیمی معیار بہتر بنانا ہے ۔

58 total views, 58 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker