خبریں

جواب تسلی بخش نہیں ہے ،جے یو ائی سوات نے اپنے دیرنہ ساتھیوں کی رکنیت ختم کردی

مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود نے جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ضلع سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ اور مٹہ تحصیل کے سابق امیر قاری رحیم اللہ کے جماعتی رکنیت ختم کردی 3مارچ کو دونوں قائدین کو شوکاز نوٹس جاری کی گئی تھے جس کی تسلی بخش جواب نہ دینے پر دونوں کو جماعت سے فارغ کردی گئی تفصیلات کی مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود کے طرف سے جاری کردہ دو الگ الگ فیصلوں میں جمعیت علماء اسلام کے ضلع سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ اور مٹہ تحصیل کے سابق امیر قاری رحیم اللہ کو جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرانکے جماعتی رکنیت ختم کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے اور دونوں قائدین پر جماعتی ڈسپلن کی پاسداری نہ کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا موصول اطلاعات کی مطابق دونوں قائدین کو تین مارچ پر ضلع کے طرف سے شوکاز نوٹس جاری کی گئے جس پر جاری گئی فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے ضلع کو تسلی بخش جواب نہیں دی جس پر دونوں کے جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ہے

254 total views, 2 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker