خبریں

تحفظ حقوق صارفین کا عالمی دن ، اگاہی واک کا انعقاد

سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) تحفظ حقوق صارفین کے عالمی دن کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرتحفظ صارفین آصف رضاخان ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام آگاہی واک نکا لا گیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رضا خان ، ایڈینشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد ، ای پی ایس کے اکبر زیب ، ہیڈآف سوشیالوجی ناصر جلیل ، حبیب الرحمن ، پبلک پراسیکیوٹر نثار عالم خان سید نعیم خان گوجر یوتھ فورم کے چیئرمین سرزمین خان اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر تحفظ صارفین کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رضان خان نے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد صرف اور صرف عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بدعنوانی کے خلاف اپنی شکایت ہمارے پاس جمع کرائیں تاکہ ان پر فوری طور عمل درآمد کیا جاسکے اورعوام کو ایک شفاف معاشرہ میسر آسکے ، انہوں نے کہا کہ گھریلو استعمال کے تمام اشیاء مثلاً فرج ، ٹی وی کمپیوٹر ، واشنگ مشین ، یو پی ایس اور موبائل فونز و غیرہ اگر معیار کے مطابق نہ ہو یا وارنٹی اور گارنٹی میں دھوکہ دہی ہو، خدمات فراہم کرنے والے ادارے مثلاً پیسکو، ٹیلیفون ، واٹر سپلائی انشورنس کمپنیاں بینک دیگر پرائیویٹ مالیاتی ادارے تعمیراتی کمپنیاں ، ٹرانسپورٹ کمپنیاں ، ہاؤسنگ سوسائٹیز ، پرائیویٹ سکول اور دیگر تعلیمی ادارے کیئرنگ ہاسٹلز اور بلڈنگ ہاؤس ، ہوٹلز ریسٹورنٹس اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اگر ان اداروں کے خدمت مطلوبہ معیار کے حامل نہ ہو، اس کے علاوہ ادویات کی قیمت معیار مقدار اور معیاد پرائیویٹ ڈاکٹرز، ہسپتال، انجینئر ز، بھٹہ خشت اور دیگر پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور افراد اگر ان کی خدمات مقررہ اور مطلوبہ معیار کے حامل نہ ہو ، روزمرہ تمام استعمال کے اشیاء خوردونوش ، اجناس کی قیمت معیار اور ملاوٹ ذخیرہ اندوزی بلیک مارکیٹنگ وغیرہ ٹھیک نہ ہوتو ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کوئی دکاندار ڈپٹی کمشنر کی طرف سے شائع شدہ نرخ نامہ نہ لگائے یاصارف کو پکی رسید نہ دیں تو ہمارے تحفظ صارفین دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے ہیں اور اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جس کسی کے خلاف شکایت درج کرنی ہو تو ثبوت لازمی ہوگا ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دوکاندار سے تحلیل ہونے والے شاپنگ بیگ پر اصرار کریں اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی مدد کریں۔

35 total views, 35 views today

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker